سینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری ختم کرنے کے لیے آئینی ترمیمی بل کی کابینہ میں منظوری

اسلام آباد:وفاوی کابینہ نے ایجنڈے پر چودہ آئٹمز کی منظوری دیتے ہوئے دو موخر کر دیئے ۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 2 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی،کابینہ نے پی آئی اے پائلٹس کے مشکوک لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دیدی ،وفاقی کابینہ میں آئینی ترمیم بل 2020 پیش کیاگیا ،نیشنل ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ کے سی ای او کی تعیناتی کردی گئی،نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی ،کابینہ نے مسابقتی کمیشن میں ممبر کی تعیناتی کی منظوری،کابینہ میں سول سروس اکیڈمی کے اسٹیٹس کا معاملہ پیش کردیا گیا،پشاور،لاہور،راولپنڈی میں اسپیشل کورٹ کے ججز کی تعیناتیوں کی منظوری دے دی گئی ،وفاقی کابینہ نے دوہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کا حق دینے کی آئینی ترمیم کی منظوری دیدی ذرائع کے مطابق کابینہ نے سینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری ختم کرنے کے لیے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دے دی، وزارت ٹیلی کمیونیکیشن نے چین کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ ہونے والے ایم او یو کی بھی منظوری دیدی ،انٹیلی جنس بیورو کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کا معاملہ موخر کر دیا گیا ،سی ڈی اے اور اسلام آباد میونسپل کارپوریشن کے درمیان کے درمیان اختیارات کی تقسیم کا معاملہ موخر کر دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں