لبنان میں داعش کے ہاتھوں چار فوجی ہلاک
بیرو ت:لبنان میں فورسز نے ایک مبینہ شدت پسند کی گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپے کی کارروائی کی تھی جس کے دوران مشتبہ شخص کے حملے میں چار لبنانی فوجی ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز اب بھی اس گروہ سے وابستہ دیگر افراد کی تلاش میں ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق لبنان میں سکیورٹی فورسز نے ساحلی شہر طرابلس کے پاس ایک مبینہ شدت پسند کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا جس کے دوران مشتبہ شخص نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور گرینیڈ پھینکے جس کی وجہ سے چار لبنانی فوجی ہلاک ہوگئے۔
Load/Hide Comments


