ملتان ، بلوچ طلبا کے جانب سے احتجاج سولہویں دن بھی جاری

بلوچ طلبا کی جانب سےاحتجاجی تحریک سولہویں دن بھی جاری رہا تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی دریں اثنا!یہ احتجاجی کیمپ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی جانب سے فیس وصولی کےخلاف لگایا گیا ہے
طلبا کے مطالبات میں فیس وصولی کی پالیسی کاخاتمہ سمیت ڈیرہ غازی خان کےقبائلی علاقوں کے طلبا کی سیٹس پرسکالرشپ کاحصول بھی ہے
دریں اثنا!یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایک مذاکراتی ٹیم تشکیل دی ہے جو طلبا کے سکالرشپ پہ بلوچستان حکومت سمیت تمام سٹیک ہولڈرزکےساتھ بات کرے گی
واضح رہے یونیورسٹی نےعارضی طور پر بلوچ طلبا کو مفت تعلیم دو مہینے کےلیے دینے پررضامندی ظاہرکی اور باقی باتیں تمام سٹیک ہولڈرز کےتعاون سے کرنے کا واضح پلان دیا
دوسری جانب طلبا نےسکالرشپ کے مکمل اجرا تک احتجاجی تحریک برقراررکھنے کااعلان کیاہے
واضح رہے ایوان بالا میں لیاری سےتعلق رکھنے والا ممبرقومی اسمبلی شکورشاد نے بلوچستان کے طلبا کی سکالرشپ فراہمی کی بات کی اور کراچی میں ہوسٹلزکےاہتمام کی بات کی

اپنا تبصرہ بھیجیں