جام کا طریقہ کار دبنگ، عمران خان کی معاونت انکی سوچ کے حامل لوگ کر رہے ہیں، میر اسرار زہری

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ میر اسرار اللہ زہری نے کہا ہے کہ ملک میں جب جمہوریت بحال ہوگی تو سیاست بھی بحال ہوجائے گی بلوچستان میں جام کمال بغیر کسی ڈر کے اپنی حکومت کسی کی بھی پرواہ کئے بغیر دبنگ طریقہ سے چلارہے ہیں یہ بات انہوں نے صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ملکی حالات وزیراعظم عمران خان کی سوچ کے مطابق چل رہے ہیں اور اس میں ان کی معاونت بھی اسی سوچ کے حامل لوگ کررہے ہیں انہوں نے کہا سیاسی جماعتوں کا وہی حال ہے جو ملک میں جمہوریت کا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ذہن میں جو کچھ چل رہا ہے وہ اسی ذہن کو دوسرے لوگوں کے ذہن میں ڈالنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں جب ان سے پوچھا گیا کہ اپوزیشن کا کیا کردار ہے ان حالات میں تو ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی سلطنت اور سرمایہ کاری کو بچانے کی کی سیاست کررہی ہے صوبائی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں حکومت جام کمال اپنے انداز سے دبنگ طریقہ سے چلارہے ہیں جب ان سے پوچھا گیا کہ عوام کی فکر کون کرے گا تو ان کا کہنا تھا عوام کی فکر وہ کیوں کریں کیا عوام نے انہیں وزیراعلی بنایا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت مرکز کی ہو یا صوبے کی حالت ایک طرح کی ہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں