ملک میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 262 ہوگئی

کراچی:پاکستان میں عالمی کورونا وائرس کے کیسز میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے سندھ میں مزید 9 کیسز کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 181 جبکہ ملک میں مجموعی تعداد 262 تک جاپہنچی ہے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ تفتان سے سکھر آنے والے 290 زائرین کے ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوچکی ہیں انہوں نے بتایا کہ ان 290 ٹیسٹ رپورٹس میں سے 147 کا نتیجہ منفی جبکہ 143 کا مثبت آیا ہے مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سکھر آنے والے زائرین میں سے 143 میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ اس کے علاوہ کراچی میں 38 کیسز ہیں، جس کے بعد صوبے کے مجموعی کیسز کی تعداد 181 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں