افغانستان ، سیکیورٹی فورسز کے حملے میں تیرہ طالبان ہلاک ، متعدد زخمی
کابل: افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے حملے میں تیرہ طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان صوبہ سامانگین کے ضلع دارائے صف پائیان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکیوںپر متعدد راکٹ حملے کئے سیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی جسکے نتیجے میں تیرہ طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے طالبان کا بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا ۔
Load/Hide Comments


