اسلام آباد میں نیشنل پارکز بنانے پر توجہ دے رہے ہیں،زرتاج گل
اسلام آباد :وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں نیشنل پارکز بنانے پر توجہ دے رہے ہیں،35لاکھ پودے ٹائیگر فورس نے لگائے ، ایک ارب تک مزید پودے لگانے کا ہدف پورا کریں گے۔جمعہ کو ایک بیان میں وزیر مملکت نے کہاکہ پچھلی حکومتوں نے پہاڑوں پر ریسٹورنٹس بنا کر نقصان پہنچایا ہے ،عمران خان کی ہدایت پر بڑے شہروں کے ماسٹر پلان پر کام کرنا شروع کر دیا ہے ،پندرہ نیشنل پارکز بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پینتیس لاکھ پودے ٹائیگر فورس نے لگائے ، ایک ارب تک مزید پودے لگانے کا ہدف پورا کریں گے۔
Load/Hide Comments


