اجلاس میں کمشنر و ڈی سی کوئٹہ کی عدم شرکت پر چیئرمین پی اے سی اختر حسین لانگو برہم

کوئٹہ:پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین اخترحسین لانگو نے کہاہے کہ پی اے سی ایک آئینی ادارہ ،اجلاس میں نہ آنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ،انتظامی معاملات کو سنجیدہ لینے سے ہی معاملات بہتری کی طرف جائیںگے ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی عدم موجودگی پر ان کے خلاف کارروائی کیلئے چیف سیکرٹری کو لکھاجائے ،انتظامی آفیسران پڑھے لکھے ہیں انہیں عوام کے دکھ اور درد کااحساس ہونا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ بورڈ آف ریونیو کے تصرف برائے سال 2017-18اورآڈٹ پیراز2018-19پر غور و خوص کے بابت منعقدہ پی اے سی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا- اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی و ممبر ملک نصیر احمد شاہوانی، میر زابد علی ریکی ، نصراللہ زیرے ،ثنابلوچ، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، سینئر سیکرٹری ایڈمن محکمہ بورڈ آف ریونیوجاوید رحیم ، ڈی جی آڈٹ غلام سرور مندوخیل ، ڈپٹی آڈیٹر جنرل فیض جعفر ،مختلف ڈویژنوں کے کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز، محکمہ خزانہ ودیگر موجود تھے۔ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی اخترحسین لانگو نے کہاکہ پی اے سی ایک آئینی فورم ہے آڈٹ حکام کی جانب سے بتایاگیا کہ ریکارڈ فراہم نہیں کیا کیا گیا جس پرڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کی جانب سے ریکارڈ کی عدم فراہمی پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے اخترحسین لانگو نے کہاکہ ریکارڈ کی فراہمی سے بہت سے معاملات سامنے آجاتے ہیں اگر ریکارڈ بروقت فراہم نہیں کی جاتی ہے تو اسکے خلاف احکامات دئیے جائیںگے ،معاملات کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے ،اے جی آفس کی طرف سے کمزوریاں سامنے آرہی ہے ،معاملے کو دیکھے بغیر مختلف محکموں کے چیکس دئیے جاتے ہیں جب معاملات کو سنجیدہ لیاجائے تو یہ بہتری کی طرف جائیںگے،لیویز کے پوسٹوں سے متعلق چیئرمین پی اے سی نے ہدایت کی کہ محکمہ بورڈآف ریونیو ،محکمہ داخلہ اور خزانہ مل بیٹھ کر معاملے کو حل کریں ۔چیئرمین پلک اکانٹس کمیٹی نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ان کے خلاف فوری طورپر چیف سیکرٹری کو لکھاجائے اور وضاحت طلب کی جائے کہ وہ پی اے سی اجلاس میں شریک کیوں نہیں ہوئے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں