بلوچستان یویورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ(انتخاب نیوز) بلوچستان یویورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق جامعہ بلوچستان میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی نوٹیفیکیشن جاری کر دی گئی ہے، جامعہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 20ستمبر کو جامعہ بند کیا گیا تھا جو چھ مہینے بند رہنے کے بعد 15ستمبر کو کھول دیا گیا تھا، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے تمام جامعات کے وائس چانسلرزکی ایک آن لائن میٹنگ میں یہ طے پایا گیا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی میں تمام تعلیمی سرگرمیاں 28ستمبر سے شروع کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کے جامعات 8ماہ تک بند رہے جنہیں حکومت نے 15ستمبر کو کھولنے کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ بلوچستان پانچ دن تک تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد انہیں 20ستمبر کو پھر بند کیا گیا تھا۔