اگر 2ایٹمی قوتوں کے مابین کشیدگی بڑھتی ہے تو وہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرات کا باعث ہو سکتی ہے۔وزیرخارجہ
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی انتہائی خراب صورتحال میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کو سنجیدگی سے لینا ہو گا، اگر 2ایٹمی قوتوں کے مابین کشیدگی بڑھتی ہے تو وہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرات کا باعث ہو سکتی ہے۔
وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھائیں گےاور عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کروائیں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں شروع کر دیتا ہے، عالمی برادری کو اس ساری صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیئے۔
Load/Hide Comments