حقیقی جمہوریت کے قیام سے ہی درپیش گھمبیر سیاسی ومعاشی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے، اصغر خان اچکزئی
قلعہ سیف اللہ؛عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام سے ہی درپیش گھمبیر سیاسی ومعاشی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے اٹھارویں ترمیم وفاقی جمہوری پارلیمانی نظام کی ضمانت ہے سلیکٹیڈ وزیراعظم اور وفاقی حکومت اسے رول بیک کرنے کیلئے پر تول رہے ہیں جس کے انتہائی خطر ناک نتائج برآمد ہوں گے 8اکتوبرکو قلعہ سیف اللہ میں جلسہ عام ملکی سیاسی صورتحال اور صوبے کے حالات پر دوررس اثرات مرتب کرینگے ملک محمد صدیق اور ان کیساتھیوں کو عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوال اسماعیل زئی قلعہ سیف اللہ میں ملک محمد صدیق کی رہائش گاہ پر شامل ہونیوالوں سے خاطاب کے دوران کیا اجتماع سے ضلعی صدر عبدالمالک کاکڑ تحصیل صدر حاجی محمد خان کاکڑ انجینئر رسد خان کاکڑ ملک محمد صدیق اورنگزیب سراج الدین اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کاکڑ صوبائی سالار اعلی عبدالغنی درانی بھی موجودتھے ملک محمد صدیق نے اپنے ساتھیوں جلال الدین نافع الدین سمیع اللہ شفیع اللہ حاجی محمد رفیق صدام خان عبدالصمد بر ہان الدین محمد ابراہیم عرق الرحمن صلاح الدین مونیب الرحمن پارالدین محمد اشرف احسان اللہ جمعہ رحیم عبدالقدیر امیر خان سراج الدین بہاالدین قطب الدین سمیت ایک مذہبی جماعت سے مستعفی ہو کرعوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پشتون خوا وطن کے غیور قبائلی عمائدین نوجوانان سیاسی کارکنان آئے روز فکر باچاخان سے اپنا ناطہ جوڑرہے ہیں کیونکہ باقی تمام وعدے دعوے اور وہ مصنوعی ٹولیاں اپنی منطقی انجام کو پہنچ چکے جو پروردہ قوتوں کے ایما پر عوامی نیشنل پارٹی کے مقابلے میں متبادل کے طور پر میدان میں اتارے گئے تھیمقررین نے کہا کہ ہم وطن تباہی وبربادی میں کبھی بھی شراکت دار نہیں رہے جن قوتوں نے پشتون افغان وطن کے درودیوار ڈالر اور ریال کے بدلے خاک وخون میں میں بدلا قوم آج ان کا محاسبہ کریں مقررین نے کہا کہ8اکتوبر کو قلعہ سیف اللہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام جلسہ عام اور اس میں مرکزی قیادت کی شرکت یہاں کے حالات پر مثبت اثرات مرتب کرینگے پارٹی کارکنااور ذمہ داران جلسہ کامیابی بارے کوشیشیں تیز تر کردیں بعدازاں ملک محمد صدیق نے رہنماؤں اور شرکا کی اعزاز میں عصرانہ دیا۔