سراج درانی کیخلاف آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

کراچی:احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگرملزمان کیخلاف آمدن سے زائداثاثے بنانے کے ریفرنس میں ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

کراچی کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائداثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ریفرنس کے شریک ملزم ذوالفقار اور شمشاد خاتون پیش نہ ہوسکے ۔

ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو کوروناوائرس ہوگیا ہے پیش نہیں ہوسکتے سماعت ملتوی کی جائے،اس پر نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ ملزمان ہر سماعت پر مہلت طلب کرتے ہیں ، مختصر تاریخ دیں تاکہ ملزمان پرجلد فرد جرم عائد ہو سکے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں