کراچی، گلستان جوہر میں پولیس مقابلہ، ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق

کراچی : گلستان جوہر میں پولیس مقابلہ،ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ، پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔
ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق گلستان جوہر میں پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا دو طرفہ تبادلہ ہوا ۔ملزمان کی فائرنگ سے تھانہ گلستان جوہر کے ایڈیشنل ایس ایچ او جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مقابلہ جاری ہے اورپولیس کی پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی جبکہ جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت سب انسپکٹر رحیم خان کے نام سے ہوئی۔

ملزمان سفید ٹیوٹا کرولا میں سوار تھے اور ملزمان نے بینک سے رقم لیکر نکلنے والی گاڑی کو خالد بن ولید روڈپر لوٹنے کی کوشش کی لیکن پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی گئی۔

فیروزآباد پولیس نے مزمان کا تعاقب کرتے ہوئے گلستان جوہر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد سماما شاپنگ مال کے قریب جوہر پولیس نے پکٹ لگائی۔پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر رحیم خان جاں بحق ہوگئے۔،

اپنا تبصرہ بھیجیں