کوئٹہ،گاڑی کی ٹکر سے 3 سالہ بچہ جاں بحق

کوئٹہ: کوئٹہ میں گاڑی کی ٹکر سے 3سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق خروٹ آباد میں 3سالہ بچہ عزت اللہ ولد محمد خان گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا جس کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں