کوئٹہ میں قتل ہو نے والے تین سالہ بچے سعدشاہ کے قتل کا معمہ تاحال حل نہیں ہوسکا
کوئٹہ: کوئٹہ میں قتل ہو نے والے تین سالہ بچے سعدشاہ کے قتل کا معمہ تاحال حل نہیں ہوسکاپولیس کی تحویل میں کیس میں نامزد ملزمہ گھر کی ملازمہ کادوسرا جسمانی ریمانڈ بھی مکمل تاہم پولیس اصل ملزم کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام۔ تفصیلات کے مطا بق کوئٹہ میں قتل ہو نے والے تین سا لہ بچے سعد شاہ کے قتل کے کیس میں تا حال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی کیس میں گر فتار گھر یلو ملا زمہ کو دو بار پو لیس کے ریمانڈ میں دیا جا چکا ہے تا ہم ملا زمہ نے صحت جرم سے انکار کیا ہے پولیس حکام کے مطابق بچے کے قتل کیس میں جلد ہی بڑی پیشرفت کا امکان ہے حکام نے بتایا کہ قتل کے کیس میں بچے کی والدہ اور ماموں کا بیان بھی لیاجاچکاہے تاہم کیس میں جزئیات اور تحقیقات شیئر نہیں کرسکتے
Load/Hide Comments