حکومت نے شوگر مافیا کے خلاف اقدامات تیز کر دیئے
اسلام آباد :حکومت نے شوگر مافیا کے خلاف اقدامات تیز کر دیئے،مسابقتی کمیشن نے لاہور میں ایک شوگر مل کے ہیڈ آفس پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ،سی سی پی نے 14ستمبر کو پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے لاہور اور اسلام آباد آفس کو بھی ریکارڈ قبضہ میں لیا تھا ، پی ایس ایم اے کیعہدے داران ممبر ملز کے درمیان وٹس ایپ میسیجز، خطوط اور ای میلز کے تبادلے کا ریکارڈ قبضے میں لیا تھا ، اس ریکارڈ سے پی ایس ایم اے اور اس شوگر مل گروپ کے سینئر آفیشل کے درمیان ای میلز کے تبادلے کا سراغ بھی ملا ، کمیشن کو حساس تجارتی معلومات دستیاب ہو گئی ،شوگر ملز اور ضلع کی سطح پر شوگر سٹاک پوزیشن ، گنے کی کرشنگ کی مقدار ، چینی کی پیداوار، ریکوری کا تناسب مل گیا ،ڈیٹا میں چینی کی پچھلی پیداوار، چینی کی فروخت کی مقدار اور اس کے تناسب بھی موجود ہے ،شوگر ملز کے وٹس ایپ گروپ کے جائزے سے پتہ چلا کہ اس شوگر مل گروپ کا یہی سینئر آفیشل چینی کی قیمت اور سٹاک سے متعلق ڈیٹا کے سلسلے میں مسلسل روابط میں تھا ،شوگر مل کا یہی افسر 2012 سے پی ایس ایم اے کا چینی سٹاک پوزیشن کے لئے فوکل پرسن تعینات تھا ، یہ افسر شوگر انڈسٹری سے متعلق حساس معلومات کے سلسلے میں مسلسل روابط میں تھا ،