کراچی: 12 سالہ لڑکے نے دوپٹے سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی
کراچی: کیماڑی میں 12 سالہ بچے نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔پولیس کے مطابق 12 سالہ عبیداللہ نے بہن کے دوپٹے سے خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی، خود کشی کے وقت بچے کی چھوٹی بہن گھر پر موجود تھی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ بچے کے والدین عزیز کی میت کے لیے پنجاب گئے اور بچے کو ساتھ نہ لے جانے پر اس نے دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرلی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بچے کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا اور اس کی چھوٹی بہن اور کزن کا بیان لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والدین کراچی کے واپسی کے لیے پنجاب سے روانہ ہوگئے ہیں اور والدین کے کراچی پہنچنے پر مزید تفتیش بھی کی جائے گی۔
Load/Hide Comments