لودھراں: ہمسائے نے 2 سالہ بچے کو قتل کردیا
لودھراں:لودھراں میں ہمسایہ نے گلی میں کھیلنے والے 2 سال کے بچے کو چھری کے وار کرکے قتل کر دیا، ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی دنیا پور راؤ حامد جاوید کے مطابق محلہ قاضیاں والا میں 25 سالہ شخص عامر نے گلی میں کھیلتے ہوئے ہمسائے کے 2 سالہ بیٹے اویس کو چھری کے وار سے شدیدزخمی کر دیا جو اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا.
ایس ایچ او کے مطابق 25 سالہ ملزم عامر ذہنی معذور ہے، اس کے 7 بھائیوں میں سے 3 ذہنی معذور ہیں، ملزم کے بڑے بھائی نے 5 ماہ قبل چھری کے وار کرکے اپنی اکلوتی بہن کو بھی قتل کر دیا تھا اور جیل میں ہے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلۂ قتل برآمد کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Load/Hide Comments