گلکت بلتستان کو صوبہ بنانے سے کشمیر کاز کونقصان نہیں پہنچے گا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ؛بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو پاکستان کا عبوری صوبہ بنانے سے کشمیر کاز کو نقصان نہیں ہوگا ۔ بھارت سی پیک کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے اور گلگت سی پیک کا گیٹ وے ہے، گلگت کے عمائدین نے 31 اکتوبر 1947 کو بغاوت شروع کرنے اور فوج کو ملک سے بے دخل کرنے کے بعد اس علاقے کو ڈوگرہ راج سے آزاد کرا لیا اور پاکستان میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ گلگت بلتستان کو اب مکمل آئینی حقوق دیئے جائیں اور صوبائی حیثیت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں