بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے مطلوبہ دستاویزات طلب

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی جانب سے حلقہ بندیوں کیلئے درکار دستاویزات کی عدم فراہمی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے مطلوبہ دستاویزات کی فراہمی کیلئے دوبارہ خطوط جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مطلوبہ دستاویزات فوری فراہم کی جائیں تاکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں