گڈانی، چھٹی کے روز شپ بریکنگ یارڈ کے مزدوروں سے مشقت لینے پر 5پلاٹس سیل 3 لاکھ روپے جرمانہ

حب(نمائندہ انتخاب) اتوار کی تعطیل کے دن بھی گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے محنت کشوں سے مشقت لینے پر ادارہ تحفظ ماحولیات بلوچستان نے شپ یارڈ کے 5پلاٹس کو سیل کر کے تین تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا اس حوالے سے ڈائریکٹر ٹیکنیکل EPAمحمد خان اوتماخیل کے مطابق ای پی اے بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے حوالے سے نافذ العمل SOPاتوار کی تعطیل کے دن کسی بھی پلاٹ پر کام نہیںہوگا اور مزدوروں کو ہفتہ وار چھٹی دی جائے گی لیکن گزشتہ روز ایک سرپرائز وزٹ کے دوران گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے 5پلاٹس 64,66,100,130اور40پر دیکھا گیا کہ ہفتہ وار عام تعطیل کے باوجود پلاٹس پر کام جار ی تھا اور محنت کشوں سے مشقت لی جارہی تھی جس پر EPAایکٹ کے تحت مذکورہ پلاٹس کی کمپنیوں پر فی کس 3لاکھ روپے جرمانہ عائد کر کے انہیں جرمانے کی رقم بصورت پے آرڈرجمع کرانے تک سر بمہر کردیاگیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں