قانون کے مطابق مولانافضل الرحمان کو مؤقف دینےکیلئے بلایاجائےگا، نیب

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب) کا کہنا ہےکہ قانون کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مؤقف لینے کے لیے انہیں بلایا جائےگا۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف نیب خیبر پختونخوا میں انکوائری جاری ہے اور ان کا مؤقف لینے کےلیے قانون کے مطابق انہیں نیب خیبرپختونخوا کے دفتر بلایا جائے گا۔خیال رہےکہ قومی احستاب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمان کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے پر یکم اکتوبر کو طلب کیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان پر مالی بدعنوانیوں کے الزامات ہیں اور مولانا فضل الرحمان کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جواب سے مطمئن نہ ہونے پر گرفتاری بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 1995 میں بھی مجھ پر جائیدادوں کا الزام لگایاگیا، اب پھر لگادیا لیکن ڈنکے کی چوٹ پر کہتے ہیں یہ سلیکٹڈ حکومت ہے۔

مولانا فضل الرحمن کی نیب طلبی پر ترجمان جے یو آئی حافظ حسین احمدکا کہنا ہے کہ احتساب کے نام پر نیب کو انتقام اور اپنی بقا کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، اے پی سی کے بعد مولانا فضل الرحمان کی نیب میں طلبی سے معلوم ہوتا ہے تیرنشانے پر لگا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں