جنگل ریسٹورنٹ کی تعمیر میں 40لاکھ روپے کی کرپشن کی گئی ہے، حاجی زابد ریکی

بسیمہ :جمعیت علما اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی میر حاجی زابد علی ریکی کا دورہ بسیمہ کے موقع پر جنگل ریسٹ ہاس بسیمہ کا معائنہ کیا ریسٹ ہاس کیلئے چالیس لاکھ روپے کی کرپشن ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکہ دار اور ایکسیئن اینڈ آر کو کرپشن کرنے نہیں دونگا پچاس لاکھ میں سے پانچ لاکھ کا مرمت نہیں ہوا ہے کل میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو ملاقات میں آگاہ کرونگا اور نیب میں بھی درخواست دونگا واشک میں اب ایک روپے کی کرپشن نہیں ہونے دیں گے اگر شنوائی نہیں ہوئی تو واشک کے مظلوم عوام کے حقوق کیلئے ان کے خلاف کیس دائر کرنے سے دریغ نہیں کروں گا اب وہ وقت گزر گیا واشک کو لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لینے کا وقت آ گیا ہے اب واشک لاوارث نہیں ہے اس موقع پرجمعیت علما اسلام بسیمہ کے امیر قبائلی رہنما میر خدارحیم عیسی زئی،ضلعی امیر مولانا نذیراحمد ،مولوی اسحاق اور دیگر ان کے ہمراہ تھے انہوں نے مزید کہا کہ 40 سے 50 لاکھ کرپشن کے نظر ہو گئے اور جام حکومت کے وزرا اس کرپشن اور بندر بانٹ میں برابر کے شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں