بی آر ٹی کی تکمیل کیلئے حکومت سے 4ارب 28 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز طلب
پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ(بی آر ٹی)منصوبے کے لیے نظر ثانی شدہ فنڈز بھی کم پڑگئے۔ پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے 4ارب 28 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کے لیے حکومت کو خط لکھ دیا ہے اور منصوبے کے ٹیم لیڈر نے پی سی ون بھی تیار کر لیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اضافی ڈیڑھ ارب روپے بس اسٹیشن نمبر 19اور 31کے درمیان پر خرچ ہوں گے جب کہ بس اسٹیشن نمبر 1سے 8تک 98کروڑ روپے اضافی خرچ ہوں گے، اس کے علاوہ ٹرانز پشاور کے دفتر، بس ڈپو اور پارک کے لیے بھی اضافی ڈیڑھ ارب روپے مانگے گئے ہیں۔ کنسلٹنٹ کی سپرویژن پر بھی ایک ارب 35کروڑ روپے کی اضافی لاگت آئے گی۔
نواز شریف نے اپنے ساتھ پیش آنیوالے تمام حالات و واقعات کو تحریری شکل دے دی۔
Load/Hide Comments