زائرین کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام اقدامات اٹھائے، ضیاء لانگو

کوئٹہ وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف اس وقت پوری دنیا ایک جنگ لڑرہی ہے یہ وقت ایک دوسرے کو موردالزام ٹہرانے کا نہیں ہے تمام زائرین کی سیکورٹی سے متعلق محکمہ داخلہ مکمل طورپر الرٹ ہے تمام ضلعی انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ غیر روایتی راستوں سے داخل ہونے پر ان کے خلاف کارروائی کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تفتان میں سہولیات سے متعلق دوسرے صوبوں کے تحفظات بے بنیاد ہیں کورونا وائرس کیخلاف پوری دنیا ایک جنگ لڑرہی ہے اب تک پی ڈی ایم اے نے لوگوں کیلئے توقع سے بڑھ کر اقدامات کئے ہیں تفتان ایک ویران علاقہ ہے یورپ کا شہر نہیں پہلے دن سے ہی ہم نے لوگوں کے لئے رہنے کے انتظامات کئے ایران سے آنے والے زائرین کو بحفاظت ان کے صوبوں تک پہنچانے کے لئے ہم نے بخوبی اپنی ذمہ داری نبھائی لوگوں کو خوراک‘ رہائش اور ہر قسم کی مہمان نوازی ہے تمام زائرین کی سیکورٹی کے لئے محکمہ داخلہ الرٹ ہے اس ہنگامی صورتحال میں ایک دوسرے کو مورود الزام ٹہرانے کا وقت نہیں ہے جتنے زائرین تفتان سے پاکستان میں داخل ہوئے ان کی ہر چھوٹی سے چھوٹی ضرورت کا بھی انتظام پی ڈی ایم اے نے کیا ہے اگر باقی صوبے بلوچستان کے لوگوں کا اتنا خیال رکھتے تو میں ان کا شکریہ ادا کرنے جاتا ہم نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سختی ہدایت کی ہے کہ غیر روایتی راستوں سے داخل ہونے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں