نواز شریف روز کسی ریسٹوران میں ہوتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ وہ لندن میں فوڈ ٹیسٹنگ مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ فواد چوہدری

ابوبچاؤ مہم کے بعد انتشار پھیلانے والا گرینڈ الائنس بھی ناکام ہوگا، فواد چوہدریشیئرٹویٹ
کراچی : وفاسقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ابو بچاؤ مہم ناکام ہوئی اب انتشار پھیلانے والا گرینڈ الائنس بھی ناکام ہوگا۔
کراچی انصاف ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کو ہم ایشیا کا پہلا شہر بنا رہے ہیں، جس میں بجلی سے چلنے والی پبلک ٹراٹسپورٹ چلائی جائے گی ہم کراچی کو بھی کوچچ کر رہے ہیں کہ بسیں فراہم کی جائیں، کراچی میں پبلک ٹراسپورٹ کا بہت بڑا مسئلہ ہے، بجلی پر بسوں کا ماڈل کراچی کو دینا چاہ رہے ہیں، اسی حوالے سے گورنر عمران اسماعیل سے بھی میری بات ہوئی ہے، وہ سندھ حکومت سے اس بارے میں بات کریں گے گورنر صاحب کی جیسےسندھ حکومت سے بات ہوتی ہے تو اگلے مرحلے مٰں وزیر ااعلیٰ سے ملاقات کروں گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے افسوس بھی کریں گے کہ وہ کس طرح شدت پسند گروپ کے ساتھ کام کررہے ہیں، شہید بھٹو کی پارٹی کو مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کام کرنا پڑ رہا ہے، آج پی پی کا جیالا بہت مایوس ہے، پی پی کو اپنی سیاست کے لیے بینظیر کے قاتلوں کے ساتھ کھڑا ہونا پڑ رہا ہے، شدت پسند سیاست کا سہارا لینا پڑ رہا ہے، کل لاہورمیں (ن) لیگ لوگ جمع نہیں کرسکی میں نے بلاول صاحب اور (ن) لیگ کو مشورہ دیا تھا کہ اپنے جلسے شادی ہال میں کرلیا کریں کیوں کی ان کے پاس لوگ موجود نہیں ہیں، دوسری طرف مولانا فضل الرحمان مدرسے کے بچوں کواستعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کا گرینڈ الائنس بنا ہے، اس کی قیادت مولانا فضل الرحمان کے پاس ہے، انتشار پھیلانے کی مہم شروع کی گئی ہے، یہ تحریک ابو بچاؤ مہم کے طور پر شروع ہوئی تھی، انتشار پھیلاؤ مہم بھی ابو بچاؤ مہم کی طرح ناکام ہوگی، ان کی تحریک شروع ہونے سے پہلے خاتمے پر پہنچ گئی ہے۔
فواد چوہدری نے کا کہ جن حلقوں میں آر ٹی ایس ڈاؤن ہو ا وہاں تحریک انصاف ہاری ہے، عمران کان جب اپوزیشن لیڈر تھے تو انہوں نے چار حلقے کھلوانے کے لیے تحریک چلائی اور ان چاروں حلقوں میں دھاندلی ثابت ہوئی،ہم نے پہلے دن اسمبلی میں کہا کہ اگر الیکشن پر تحقیقات کی ضرورت ہے تو آپ بتائیں ہم تحقیقات کے لیے تیار ہیں، ان کا اصل مسئلہ الیکشن نہیں کچھ اور ہے، میاں صاحب کو اتنا غصہ آیا کہ پرویز رشید سے استعفی لے لیا، ڈان لیکس کے بعد وفاقی حکومت نے 2 پریس ریلیز جاری کی ان کا فوج اور عدلیہ سے صرف یہ مسئلہ ہے کہ آپ ہماری کرپشن چھپانے میں معاونت کیوں نہیں کررہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ ججوں کو خریدا، نیب کا قانو ن نواز شریگ نے بنایا، نواز شریف کو واپس لانے کے لیے کوشاں ہیں، نواز شریف اخلاقی طور پر خود واپس آجائیں حکومت تو ان کے خلاف ضرور کارروائی کرے گی، نواز شریف اس وقت سزا یافتہ مجرم ہیں، عمران خان نواز شریف سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، مسئلہ یہ ہے کہ وہ اس ملک کی قوم کا پسیہ لیکر باہر چلے گئے ہیں، میں تو اس وقت بھی کہہ رہا تھا کہ نواز شریف کو جانے نہ دیں، نواز شریف ایک روز کسی ریسٹوران میں ہوتے ہیں دوسرے روز کسی اور میں، ایستا لگتا ہے نواز شریف لندن میں فوڈ ٹیسٹنگ مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی جماعت ہےانہیں ریلی نکالنے کا حق ہے لیکن سمجھ نہیں آتا پیپلزپارٹی اپنے خلاف کیوں ریلی نکال رہی ہے، ہم نے کسی پر پابندی نہیں لگائی ہم چاہتے ہیں کہ سب بولیں تاکہ عوام کو پتہ چلے پیمرا نے عدالتی حکام پر نواز شریف کی تقریر پر پابندی لگائی ہے، ہمارے سول ملٹری تعلقات بہتر ہیں، سارے ادارے حکومت کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں