پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں جلسہ پھر ملتوی، پہلا جلسہ گوجرانوالہ میں ہوگا

اسلام آباد : ; پاکستان پیپلز پارٹی کے اعتراض کے بعد اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) نے کوئٹہ میں ہونے والا جلسے کی تاریخ تبدیل کر دی ہے، یہ جلسہ 18 اکتوبر کو کوئٹہ کے بجائے کراچی میں ہو گا، جبکہ اپوزیشن اتحاد کا پہلا جلسہ 16 اکتوبر گوجرانوالہ میں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم میں کوئٹہ جلسہ کی تاریخ پر اختلاف سامنے آگیا ، پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی نے جلسہ 11 اکتوبر کو رکھنےکااعلان کیا تھا تاہم جے یو آئی اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی نے جلسہ 18 اکتوبر تک ملتوی کر دیا تھا۔

پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم کے تنظیمی ڈھانچے اور 18 اکتوبر کی تاریخ پر تحفظات ظاہر کیے،کیونکہ پیپلزپارٹی 18اکتوبر کو سانحہ کارساز کی برسی مناتی ہے اور سانحہ پر کراچی میں جلسہ کرے گی۔

پی پی کا کہنا تھا کہ کراچی جلسہ پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ، سانحہ کار ساز میں177افراد شہید اور 610 زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں