ایران نے پہلی بار خواتین کو پاورلفٹنگ کھیل میں حصہ لینے کی اجازت دے دی
تہران:ایران نے پہلی بار خواتین کو پاور لفٹنگ مقابلوں میں شرکت کی اجازت دے دی، 29 سالہ عزم فرحانی نے ویٹ ٹریننگ شروع کر دی، پرجوش خاتون ایتھلیٹ 5 سال کی بیٹی کے سامنے گھرداری کے ساتھ مشکل ایکسرسائز کرنے میں مصروف ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاور لفٹنگ جیسے مشکل کھیل میں صنف نازک چیمپئن بننے اور ملک کا پرچم بلند کرنے کا جذبہ، حکومت کی طرف سے اجازت ملتے ہی انتیس سالہ عزم فرحانی پانچ سالہ بیٹی کے سامنے بھاری بھر کم ویٹ اٹھانے، جمنازیم ہی نہیں گھر پر بھی ایکشن میں نظر آنے لگیں۔
گھر داری کے ساتھ محنت طلب مشقیں جاری ہیں، خاتون ایتھلیٹ دوسروں کے لیے مثال بن گئیں، صرف ایک عزم فرحانی ہی نہیں کوالیفائیڈ کوچز کی زیر نگرانی ایتھلیٹس جیت کے لیے پرجوش ہیں۔ کورونا ایس او پیز بھی ملحوظ خاطر رکھ کر ماسک پہنے۔
Load/Hide Comments


