عوام کے حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاونگا،میراکبر مینگل

خضدار،بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماوممبر صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل نے کہا کہ عوام کے حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاونگا آڑینجی کنجڑماڑی اور اورناچ کی مشکلات کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کر ینگے بلارنگ نسل عوام کے بلاتفر یق خدمت پر یقین رکھتے ہیں آڑینجی کنجڑماڑی اور اورناچ کے گمبھیر مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اپنے حلقے کے عوام کو کسی صورت میں مایوس نہیں کریں گے۔ یہ بات انہوں نے تحصیل وڈھ کے مختلف علاقوں کے دورے و وفود کی ملاقات کے موقع پر کہی وفود میں بی این پی تحصیل وڈھ کے صدر میر ظہور احمد مینگل بی این پی کے رہنما میر یار محمد ریئسانی نور احمد میراجی بشیراحمد ریئسانی سائیں شمس الحق براہیمزئی اور جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد بھی موجود تھے۔ میر اکبر مینگل سے میونسپل کمیٹی وڈھ کے نئے چیف آفیسر زین العابدین اور انجنیئر ظہوراحمد زہری نے بھی ملاقات کی وڈھ میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے جاری ترقیاتی اسکیمات حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اس موقع پر ممبرصوبائی اسمبلی نے مونسپل کمیٹی کے آفیسران کو ہدایت کی کہ کہ جاری اسکیمات کو معیار کے مطابق اور وقت پر مکمل کرکے عوام کو جلد از جلد سہولت فراہم کی جائے۔ رکن صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل بی آر ایس پی وڈھ کے آفس کا بھی دورہ کیا۔اور یقین دہانی کرائی کہ بی آر ایس پی وڈھ میں کسی قسم کی کوئی دشواری نہیں ہو گی۔جمعیت علماء اسلام آڑینجی اور اورناچ کے ممبران نے اپنے علاقے کے مسائل سے بھی آگاہ کیا ایم پی اے نے یقین دلایا کہ ہم اپنے اتحادی کو اس سے پہلے بھی ساتھ لیکر چلے ہیں اور اب بھی ساتھ لے کر بلا تفریق خدمت جاری رکھیں گے تعلیم صحت کے سہولیات کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی اپنے حلقے کے عوام کے امنگوں کے مطابق عوامی خدمت کرینگے۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا جان محمد مولانا محمد کریم بی این پی تحصیل وڈھ کے صدر میر ظہور مینگل جنرل سکریٹری مجاہد عمرانی میر مجیب الرحمن بارانزئی سعید احمد بارانزئی محمد بارانزائی ودیگر وڈھ کے علاقہ دراکھالہ بزنجوی کے مختلف علاقوں تھاپل بھٹ، کلی گل محمد و دیگر علاقوں کا بھی دورہ کرایا اور مسائل کی نشاندگی کرائی۔اس موقع پر لوگوں کے مسائل سُنے علاقے کے لوگوں کو گھروں تک پانی لانے میں کئی مشکلات ہیں۔ واٹر سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے لوگ پریشان ہیں ممبر صوبائی اسمبلی نے اس بات کا نوٹس لیکر مختلف جگہوں کا معائنہ کرکے واٹر سپلائی و دیگر منصوبوں کی تکمیل کے لیئے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نے کہا کہ میں عوامی مسائل سے غافل نہیں ہوا عوامی مسائل کے حل کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں اکثر علاقوں میں پانی کی سطح دن بدن نیچے گرنے سے پانی کا مسئلہ پیدا ہو رہا اس وجہ سے ہم نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے پچھلے پی ایس ڈی پی میں اکثر اپنے فنڈز پی ایچ ای کو دیئے اب ہمارے کوشش ہے کہ اس دفعہ پھر ہم جتنا ہوسکے تمام علاقوں میں پانی کا مسئلہ کچھ حد تک کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلددراکھالہ بزنجوی کے مختلف علاقوں تھاپل بھٹ، کلی گل محمد کے مسائل کی کمی کو دور کرنے کیلئے محکمہ پی ایچ ای محکمہ ایریگیشن کے اعلی حکام سے بات کروں گا انہوں نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں ترقیاتی وخوشحالی کیلئے جہدوجہد جاری رکھیں گے علاقے مکینوں نے کہا کہ مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں لیکن یہاں کے عوام کا اس کے باوجود کہ آپ کے حلقہ انتخاب میں مسائل زیادہ اور وسائل کم ہے امید کرتے ہیں کہ آپ ہمارے علاقے کے گمبھیر مسائل کے حل کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں