مرد بن کر موٹر سائیکل چھینے والی خاتون پولیس کے ہاتھوں گرفتار

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ مردوں کاحلیہ بناکرکارروائی کرتی تھی،کارروائی کے دوران ملزمہ کے 2 ساتھی فرار ہوگئے جب کہ ملزمہ سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔گرفتار ملزمہ کی شناخت بینش عرف کٹو کے نام سے ہوئی ہے جب کہ اس کے ساتھیوں واسط عرف دادا اور چھوٹو کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیےاینٹی وہیکل لفٹنگ سیل(اے وی ایل سی) پولیس کے حوالےکردیاگیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں