مستونگ،شیخ واصل سے کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد
کوئٹہ :کسٹمز لکپاس کا ایف سی 78 ونگ چلتن رائفلز کی مدد سے شیخ و اصل کے مقام پر کریک ڈاون، کریک ڈاون کے دوران 15 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کر لیا گیا۔ گزشتہ روز کسٹم حکام نے شیخ واصل کے مقام پر کریک ڈاون کیدوران 15 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد، کپڑا ویلڈنگ راڈز،آٹو پارٹس ، ادویات ، چائے ، ٹائرز ، کمبلز، کراکری ، صابن ، جائے نماز،کاسمٹکس شامل ہے ۔ چھالیہ بھی شامل ہیں سامان کو بسوں اور ویگنوں کے ذریعے اندرون ملک سمگل کیا جانا تھا، آٹھ بسوں اور دو وینو ں کو بھی جو سامان سے لدے ہوئے تھے قبضے میں لے کیا گیا کلکٹر کسٹمز پریونٹو عرفان جاوید ، ایڈشنل کلکٹر یاسر کلواڑ ڈپٹی کلکٹر اکبر جان ، سپرنٹنڈنٹس اسلم خان انسپکٹرز احمد نواز زہری اور محمد ہاشم نے حصہ لیا۔
Load/Hide Comments


