کراچی کے جزائرپر وفاق اور سندھ کیوں لڑرہے ہیں؟ۛ

پاکستان میں وفاق اور حکومتِ سندھ کے درمیان دو جزائر بنڈو اور بنڈل کی ملکیت پر نیا تنازع شروع ہو گیا ہے۔

سندھ کی حکومت کا مؤقف ہے کہ جزائر صوبائی حکومت کی ملکیت ہیں اور ان پر وفاقی حکومت کا ملکیت کا دعویٰ یا ان سے متعلق آرڈیننس کا اجرا غیر قانونی ہے۔

سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ حالیہ آرڈیننس کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کرا دی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں بھی جزیروں کا انتظام وفاق کے سپرد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔ جب کہ عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 اکتوبر تک تفصیلی جواب طلب کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں