ایران کے تکلیف دہ برتاؤ پرسعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں‘امریکی وزیر خارجہ

ریاض امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب کے دورے پر الریاض پہنچنے کے بعد کہا ہے کہ وہ سعودی عرب اس لیے آئے ہیں تاکہ اپنے اتحادی ملک کی سلامتی کیلئے اپنی ذمہ داریوں پرعمل درآمد پر بات چیت کرسکیں۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب پہنچنے کے لیے بعد ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ ایک بیان میں مائیک پومپیونے کہا کہ خطے میں ایران کے تخریبی اور تکلیف دہ کردارکے جواب میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔ وہ سعودی قیادت کے ساتھ خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز اور ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔الریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی ڈے پر واشنگٹن میں متعیّن سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر آل سعود، الریاض میں امریکی سفیر جان ابی زید اور سعودی عرب کے انڈر سیکریٹری برائے پروٹوکول امور عزام بن عبدالکریم القائن نے ان کا استقبال کیا۔
تیونس میں النھضہ پرمشتمل مخلوط حکومت تشکیل دیدی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں