قرنطینہ میں لوگوں کا آزادانہ نقل و حمل کیسز میں اضافے کا سبب ہے، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی سب سے بڑی وجہ قرنطینہ سینٹرز ہیں،خیمہ بستیاں نما برائے نام قرنطینہ سینٹرز جہاں پر تمام لوگ آزادانہ طور پر کونٹیکٹ میں ہیں جس کے باعث کورونا وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں پھیلتا گیا اور حالت یہ ہوئی کہ کیسز کی تعداد ایک ہی دن میں 80تک پہنچ گئی،ترجمان نے سوال اٹھایا کہPCSIRاور تفتان کے قرنطینہ سینٹرز کن پبلک ہیلتھ سپیشلسٹس اور کن گائیڈلائنز کے تحت ترتیب دیئے گئے،ترجمان نے واضع کیا کہ موجودہ قرنطینہ سینٹرز پرسن ٹو پرسن کونٹیکٹ کی روک تھام نہ ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس کی ایک شخص سے دوسرے شخص میں آسانی سے منتقلی اور صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی سب سے بڑی وجہ ہیں،لہذا وزیر اعلی بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے،ہیلتھ کیئر سپیشلسٹس کی مشاورت سے پروپر قرنطینہ سینٹرز بنائے جائیں تاکہ صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو ایمرجنسی بنیادوں پر روکا جاسکیں –

اپنا تبصرہ بھیجیں