عمران خان کی مکران کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل قافلے پر حملے کی مذمت
کوئٹہ:وزیر اعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے، جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل قافلے پر حملے شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کے خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہدا کی خدمات کو خراج تحسین اور بلندی درجات کی دعا کی ہے،انہوں نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
Load/Hide Comments


