اپوزیشن ملک میں بدامنی پھیلانے کی مذموم سازش کر رہی ہے، سردار یار محمدرند

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی پارلیمانی لیڈر اور وزیرتعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو عوامی مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے انہیں صرف این آر او چاہیے جو وزیراعظم عمران خان کسی بھی صورت نہیں دیں گے ، جلسے کرنے والے یہ بتائیں کہ انکے پاس کتنا عوامی مینڈیٹ ہے ۔یہ بات انہوں نے اتوار کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں ، سردار یار محمد رند نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے واضع کردیا ہے کہ کسی کوبھی این آر او نہیں ملے گاہر ایک کو عدالتوں اور قانون کے سامنے اپنے اثاثوں اور کرپشن کا جواب دینا ہوگا، انہوںنے کہا کہ گوجرنوالہ میں جلسے کرنے والوں نے مہنگائی، تعلیم، صحت جیسے مسائل اٹھانے کی بجائے اپنے لئے این آر او مانگا انکے جلسے سے قبل سیکورٹی فورسز کے 20جوان شہید ہوئے لیکن کسی نے انکا ذکر نہیں کیا ،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دشمن کی زبان بول رہی ہے دشمن ملک میں بد امنی پھیلانے کی مذموم سازش کر رہا ہے لیکن اب بلوچستان کے عوا م تعلیم و ترقی چاہتے ہیں اور وہ کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے حکومت سے بھی اپیل ہے کہ وہ فور ی طور پر صوبے کے احساس محرومی کے خاتمے کے لئے اقدامات کرے تاکہ کوئی بلوچستان کے احساس محرومی کو استعمال نہ کرسکے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسے میں لوگ تھے لیکن انکے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے اپوزیشن این آر او کے لئے ملکی مفاد کے خلاف کام کر رہی ہے وہ چاہتے ہیں کہ حکومت کے دو سالہ اقدامات کے اثرات کو زائل کیا جائے جو ہم نہیں ہونے دیں گے ۔سردار یار محمد رند نے کہا کہ کراچی کے جلسے میں بھی زبردستی لوگ لا کر بیٹھائے گئے اپوزیشن کی تحریک ناکامی سے دوچار ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں