زبیدہ جلال کی خصوصی ہدایت پر پاک ایران راہداری بحال

مند: وفاقی وزیردفائی پیداواروایم این اے کیچ،بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنمامحترمہ زبیدہ جلال کی خصوصی ہدایت پر پاک ایران راہداری بحال، واضح رہے کہ مند ردیگ بارڈرراہداری وآمدرفت کورنا وائرس کے باعث فروری سے مکمل بند تھی،جس سے علاقے کے عوام شدید مشکلات کے شکارتھے مگرعوامی مشکلات کومدنظر رکھتے ہوئے بی بی زبیدہ جلال کی خصوصی دلچسپی اورکوششوںسے گزشتہ دنوںراہداری بحال ہواہے،جس سے عوامی مشکلات میںکمی ہوگی کیونکہ مندکے لوگوںکانہ صرف ایران میںرشتہ داریاں ہیں ، بلکہ اکثرلوگوںکاذریعہ معاش بھی بارڈر سے منسلک ہے، عوامی حلقوںنے بی بی زبیدہ جلال کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ اداکیا،اور امید ظاہرکی کہ حسب روایت مکران کی ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ مندمیںبے روزگاری کے خاتمہ پر توجہ دیںگے،سابق دورمیں بی بی زبیدہ جلال نے مکران کو ایران سے بجلی کی فراہمی اورمکران میںپختہ سڑکوںکی تعمیر،گوادرپورٹ،میرانی ڈیم،تعلیم وصحت سمیت سینکڑوںترقیاتی کام کروائے تھے اور موجودہ دورمیںسائوتھ بلوچستان پیکج بھی مکران کے عوام کیلئے بی بی زبیدہ جلال کی تحفہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں