بلوچستان،ایک سال کے دوران 6ہزار سے زائد حادثات، 8ہزار سے زائد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی
کوئٹہ؛ بلوچستان کی قومی شاہراہ پر حادثات کے دوران طبی امداد فراہم کرنے والے میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز نے ایک سال کے دوران 6ہزار سے زائد حادثات میں 8ہزار سے زائد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے 9اضلاع کوئٹہ، مستونگ، قلات،خضدار، لسبیلہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب اور شیرانی میں قومی شاہراہوں پر رونما ہونے والے حادثات کی صورت میں فوری طبی امداد فراہم کر نے کے لئے قائم کئے گئے 14سینٹرز نے گزشتہ ایک سال کے دوران کل 6464حادثات کے دوران 8309افراد کو طبی امداد فراہم کی ان حادثات میں 152افراد جاں بحق ہوئے جبکہ قومی شاہراہوں پر 3533 افرا د کو او پی ڈی سہولت بھی فراہم کی گئی۔
Load/Hide Comments


