کیپٹن صفدر کے کمرے کا دروازہ نہیں توڑا، دستک دی، پولیس ٹیم

کراچی:(ن) لیگی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کا معاملہ، گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم نے انکوائری کمیٹی کو بتایا کہ ہم نے ہوٹل کے کمرے کے دروازے کو نہیں توڑا،دستک دی، صفدر اعوان خود سے باہر آئے، گرفتاری کیلئے پہلے ہوٹل استقبالیہ سے انٹر کام پر اطلاع بھی فراہم کی گئی۔
آئی این پی کے مطابق جمعہ کو نجی ٹی وی کی جانب سے (ن) لیگی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے ہوٹل سے گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے تھانہ برگیڈ کے ایس ایچ او کی سربراہی میں ٹیم نے کی اور صبح کے وقت ہوٹل میں جا کر پہلے استقبالیہ سے صفدر اعوان کے کمرے میں ان کی گرفتاری کے لئے فون سے آگاہ کیا گیاجبکہ پولیس ٹیم 30منٹ سے زیادہ استقبالیہ میں انتظار کرتی رہی،
پولیس ٹیم نے اپنے بیان میں کہا کہ 30 منٹ تک کیپٹن صفدر کے نہ آنے پر ٹیم بذریعہ لفٹ ان کے کمرے تک پہنچی اور دستک دی اور صفدر اعوان خود سے باہر آئے، کمرے کا دروازہ توڑنے کے حوالے سے باتیں حقائق پر مبنی نہیں ہیں، پولیس ٹیم نے کوئی کمرے کا درواہ نہیں توڑا ہے، پولیس افسران نے انکوائری کمیٹی کو بتایا کہ صفدر اعوان کی گرفتاری کیلئے تھانہ ایس ایچ او 2پولیس موبائلز گئے تھے جبکہ ویڈیو میں نظر آنے والے سادہ لباس میں افراد جو 5سے زائد تھے وہ صفدر اعوان کے گارڈز تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں