ایک ماہ سے زائد عرصے بعد چلنے والی بی آر ٹی پشاور کی بس پھر سے خراب

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) ایک ماہ سے زائد عرصہ بند رہنے کے بعد گزشتہ روز دوبارہ بحال ہونےکے ایک روز بعد پھر سے خراب ہوگئی۔
بی آر ٹی بس حیات آباد میں چلتے چلتے رک گئی جس کے باعث مسافروں کو دوسری بس میں روانہ کیا گیا۔
ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران معمولی تکنیکی فالٹ آنا غیر معمولی نہیں ہے، 128 بسیں روٹ پر آپریشنل ہیں لہذا پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر نے بی آر ٹی سروس بحال کرتے ہوئے بتایا کہ تمام بسوں کی جامع تحقیقات، نئے آلات کی تنصیب، لوڈ اور روڈ ٹیسٹینگ کی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بس بنانے والی کمپنی کی ٹیم تمام بسوں کا معائنہ کرے گی، ہر بس کو تکنیکی اعتبار سے مکمل کلئیر کرنے کے بعد بحال کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں