حکومت کیخلاف اب دما دم مست قلندر ہوگا، مریم سے ملاقات کے بعد اختر مینگل کی گفتگو

بی این پی مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل نے جاتی عمرہ رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازسے ملاقات کی
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اختر مینگل نے کہا کہ حکومت وعدے پورے نہیں کرسکی، ہم حکومت کے ساتھ چل رہے تھے، وہ رینگ رہے تھے، ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم آگے نہیں چل سکے۔
بی این پی مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل نے جاتی عمرہ رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازسے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بلوچستان جلسے میں شرکت پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ حکومت نے ان کے خلاف محاذ کھول رکھے ہیں، اب حکومت کو بھرپور جواب دیں گے، اس حوالے سے عنقریب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نےہمیشہ جمہوریت کا علم تھامے رکھا، پی ڈی ایم کے جلسوں کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کے خلاف اب دما دم مست قلندر ہوگا۔
اختر مینگل کاکہناتھاکہ حکومت کے ساتھ چلنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ رینگتے رہے انہیں کندھوں پر اٹھا کر چلنا ہماری ذمہ داری نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں