بلاول بھٹو نے ویڈیو لنک کے ذریعے پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس کل طلب کر لیا

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ویڈیولنک کے ذریعے سنٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلانے کا اعلان کر دیا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے بتایا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے سی ای سی کا ویڈیو لنک اجلاس آج (اتوار)دوپہر ڈھائی بجے منعقد ہوگا۔اجلاس میں کورونا وائرس کے معاملے پر آل پارٹیز ویڈیو لنک کانفرنس کی تجویز دی جائے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا ء پر قومی بیانئے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں