نوازشریف کے کیسز حل ہوجائیں تو فوج ٹھیک اور عمران بہترین وزیراعظم بن جائینگے، فواد چوہدر ی

اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کا مسئلہ 8 کیس ہیں اور کیس حل ہو جائیں تو فوج بھی ٹھیک اور عمران خان بھی بہترین وزیراعظم بن جائیں گے۔جمعرت کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے پلواما واقعہ کے وقت بھارت کو اندر گھس کر مارا اور جس طرح شاہینوں نے اندر گھس کر بھارت کی پٹائی کی اس پربھارتی قیادت اور میڈیا شرمندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایاز صادق نے گزشتہ ورز فلور پر کھڑے ہوکر جھوٹ بولا کہ ہماری ٹانگیں کانپ رہی ہیں، ہم جانتے ہیں کہ یہ اتنے ہی محب وطن ہیں جتنے ہم ہیں تاہم کئی دفعہ نادانی میں بھی غلطیاں ہو جاتی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پر تنقید ضرور کریں مگرریاست کو نشانہ نہ بنائیں، نوازشریف کا مسئلہ 8 کیس ہیں اور کیس حل ہو جائیں تو فوج بھی ٹھیک اور عمران خان بھی بہترین وزیراعظم بن جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں