بھارت میں دوافرادکی گھر میں گھس کر 90سالہ خاتون سے اجتماعی زیادتی
نئی دہلی:بھارتی ریاست تری پورہ میں 90 سالہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔متاثرہ خاتون کے بیان پر دو افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جن میں ایک شخص کی عمر 35 سال ہے جس کا نام انجان بتایا جارہا ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت نہیں کی جاسکی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شمالی مشرقی ریاست تری پورہ میں 24 اکتوبر کو ایک افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا کہ جب ایک 90 سالہ خاتون کو دو افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ خاتون کے بیان پر دو افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے
Load/Hide Comments


