ماضی میں بھی مفاد پرست ہمیں چھوڑ کر گئے لیکنن لیگ آج بھی سب سے بڑی جماعت ہے، یعقو ب نا صر

لورالائی:مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ حکومت مسلم لیگ ن کو تقسیم اور ا س میں اختلافات پیداکرنے کی سازشوں کو ملکر ناکام بنا دینگے ہماری جماعت ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ملک میں آئین کو اہمیت نہ دینے کی وجہ سے ملک میں جمہوریت کمزور پڑ رہی ہے پارلیمنٹ کو بائی پاس کرکے تمام قانون سازی صدر ہاؤس سے آرڈینینس کے زریعے کی جارہی ہے آئین کو کاغذ کا ٹکرا سمجھنے والے آئین کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں بھی مسلم لیگ ن کو توڑ نے کی سازشیں ہوئیں اور مفاد پرست اور اقتدار کے ہوس میں کچھ ٹولہ ضرور ہمیں چھوڑ کر گئے لیکن مسلم لیگ ن اللہ کے کرم سے آج بھی سب سے بڑی جماعت ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کے بیانئے ووٹ کو عزت دو کو بیس کروڑ عوام کی حمایت حاصل ہے جسکا ثبوت انہوں نے پی ڈی ایم کے جلسوں میں پہلے ہی دے دیا ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملک میں ائین قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی ائینی بالا دستی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں انکے بیانئے میں کونسی بات آئین و قانون کے خلاف ہے لیکن آج ملک میں اسکی بات کرنے والوں کو غدار کہا جارہا ہے میاں نواز شریف ملک کے تین بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں انہوں نے ملک و قوم کو ایٹمی دھمکاکے کر کے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا ضرب عضب آپریشن کرکے ملک سے دہشت گردی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیا اور ملک میں امن قائم کرکے قوم کو ترقی و خوشحالی دی ملک میں موٹر ویز اور اورنج ٹرین کے زریعے قوم کو جدید مواصلات کی سہولتیں دی انہوں نے کہا کہ اگر یہ کام غداری کے زمرے میں آتے ہیں تو قوم کو اصل فیصلہ کرنے دیں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے بنائے محب وطن لیڈرز شپ کو متنازعہ اور غدار بنانے کی کوشش میں مصروف ہے ملک میں مہنگائی سے سفید پوش طبقات اپنی زندگیوں سے بیزار ہوتے جارہے ہیں انکے بچوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے ملک میں اشیاء خوردونوش بجلی گیس پیٹرولیم مصنوعات کو مہنگا کرکے عوام کیلئے بے حد مشکلات پید ا کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت دو ماہ کی مہمان ہے ملتان پشاور اور لاہور جلسوں کے بعد حکومت از خود گھر چلی جائیگی اس سے بہتر ہے کہ وہ خود مستعفی ہو کر عوام کی جان چھوڑ دیں ہم آئندہ ملک میں صاف و شفاف الیکشن کے زریعے عوام کے حقیقی مینڈیٹ سے دوبارہ حکومت بنا ئینگے اگر کسی تیسری قوت نے دوبارہ انجینئرڈ الیکشن کرانے کی کوشش کی تو ملک تباہی کا شکار ہو جائیگا ہم الیکشن میں پی ڈی ایم سے انتخابی اتحاد کو بڑی اہمیت دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں