ایڈووکیٹ جنرلنے فردوس عاشق اعوان کی بطور معاون خصوصی اطلاعات تقرری کی مخالفت کر دی

لاہور:ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے فردوس عاشق اعوان کی بطور معاون خصوصی اطلاعات وزیر اعلی پنجاب تقرری کی مخالفت کر دی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو حکومتی ذمہ داری دینا سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہو گی کیونکہ فل کورٹ فردوس عاشق کو سپریم کورٹ کے جج کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال کا ملزم قرار دے چکی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں