کرونا خطرہ، الحرمین الشریفین سے قالین اٹھا لیے گئے

مدینہ منورہ:الحرمین الشریفین کے امور کے ذمہ دار ادارے’حرمین پریزیڈنسی’ نے مسجد حرام اور مسجد نبوی میں بچھائے گئے تمام قالین کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اٹھا لیے ہیں۔ یہ اقدام کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طورپر کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حرمین شریفین جنرل پریزیڈنسی کے چیئرمین الشیخ عبدالرحمان السدیس نے ایک بیان میں کہا کہ مقدس مقامات کو کسی بھی متعدد وبا سے محفوظ رکھنے لیے ہرممکن حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔ انہی احتیاطی تدابیر کے تحت مسجد نبوی اور مسجد حرام میں بچھائے گئے تمام قالین اٹھا لیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں