کورونا کے خدشے کے پیش نظر پورے سعودی عرب میں لاک ڈاؤن

ریاض:سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاوکو روکنے کے لیے پورے ملک میں لاک ڈاون کر دیا گیا۔ گزشتہ روز لگائی گئی پابندی 16 روز تک جاری رہے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے سعودی عرب نے ٹرینوں، بسوں اور ٹیکسیوں سمیت انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک پروازوں کو بند کردیا، قومی اداروں میں بھی چھٹیاں دے دی گئی ہیں جبکہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے پہلے سے ہی بند ہیں۔تمام بڑے شاپنگ مالز اور تفریحی پارک بند کر دیئے گئے ہیں، مملکت کی تمام بڑی سپر مارکیٹس میں وافر مقدار میں روز مرہ زندگی کی اشیاء خور و نوش موجود ہیں۔مملکت بھر میں کلینک، دواخانے اور اسپتال کھلے ہوئے ہیں، ہیلتھ اسٹاف 24 گھنٹے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں