عمرانی حکومت ملک و قوم کے لیے عذاب سے کم نہیں، سردار یعقوب ناصر

لورالائی: مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ ملک میں صاف و شفاف الیکشن کے بغیر ملک کو بحرانوں سے نہیں نکالا جاسکتا عمرانی حکومت ملک اور عوام پر ایک عذاب سے کم نہیں اسے جتنی جلد رخصت کیا جائے اتنا ہی ملک کے مفاد میں ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی بحران ہے اسٹیلبشمنٹ موجودہ حکومت کی حمایت ترک کر کے ملک کی نمائیندہ جماعتوں پر مشتمل اتحاد پی ڈی ایم سے بامقصد بات چیت کرے انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف میاں نواز شریف حمزہ شہباز شریف کو نیب اور حکومت ناکردہ گناہ ہوں کی سزا دے رہے ہیں لیکن شریف برادران جھکنے والے نہیں انہوں نے کہا کہ لاہور میں زمینداروں پر حکومت کے ایماء پر پولیس کی لاٹھی چارج کی پر زور مذمت کرتا ہوں آ ج ملک کوسلیکٹتد حکومت جبر ظلم اور ناانصافی کے بل بوتے پر چلا رہی ہے جس کے دن گنے جاچکے ہیں انکا حساب کتاب کا وقت زیادہ دور نہیں ملک کو پولیس اسٹیٹ میں بدل دیا گیا ہے میڈیا پر پابندی ہے ہماری بات قومی میڈیا پر نشر نہیں ہونے دیا جارہا ہے ملک میں سرکاری ملازمین محنت کش اور زمیندار سب کا احتجاج جاری ہے مہنگائی کے مارے ہوئے عوام کو اج احتجاج کا حق بھی نہیں دیا جارہا ہے اس طرع تو امریت میں بھی نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اب ہمیشہ پورے ملک میں گونجتا رہے گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے خلاف اسمبلی میں ممبران کی مطلوبہ تعداد ملتے ہی عدم اعتماد پیش ہو گی یہ ہمارا ائینی و جمہوری حق ہے انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلدستان میں بھی انجئیرڈ الیکشن کرانا چاہتی ہے جسکو سیاسی جماعتیں کسی صورت تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہونگی ہماری جماعت مسلم لیگ ن کو تقسیم اور اسمیں اختلافات پیداکرنے کی سازشوں کو ملکر ناکام بنا دینگے انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں بھی مسلم لیگ ن کو توڑ نے کی سازشیں ہوئیں اور مفاد پرست اور اقتدار کے ہوس میں کچھ ٹولہ ضرور ہمیں چھوڑ کر گئے لیکن مسلم لیگ ن اللہ کے کرم سے آج بھی سب سے بڑی جماعت ہے انہوں نے کہا کہ جو رہنماء میاں نواز شریف کے بیانئے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا وہ ازاد ہے جہاں بھی جانا چا ہتا ہے اسکی اپنی مرضی ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملک میں ائین قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی ائینی بالا دستی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں انکے بیانئے میں کونسی بات ائین و قانون کے خلاف ہے لیکن آج ملک میں اسکی بات کرنے والوں کو غدار کہا جارہا ہے میاں نواز شریف ملک کے تین بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں انہوں نے ملک و قوم کو ایٹمی دھمکاکے کر کے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا ضرب عضب آپریشن کرکے ملک سے دہشت گردی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیا اور ملک میں امن قائم کرکے قوم کو ترقی و خوشحالی دی ملک میں موٹر ویز اور اورنج ٹرین کے زریعے قوم کو جدید مواصلات کی سہولتیں دی انہوں نے کہا کہ اگر یہ کام غداری کے زمرے میں آتے ہیں تو قوم کو اصل فیصلہ کرنے دیں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے بنائے محب وطن لیڈرز شپ کو متنازعہ اور غدار بنانے کی کوشش میں مصروف ہے ملک میں مہنگائی سے سفید پوش طبقات اپنی زندگیوں سے بیزار ہوتے جارہے ہیں انکے بچوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے ملک میں اشیاء خوردونوش بجلی گیس پیٹرولیم مصنوعات کو مہنگا کرکے عوام کیلئے بے حد مشکلات پید ا کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت دو ماہ کی مہمان ہے ملتان پشاور اور لاہور جلسوں کے بعد حکومت از خود گھر چلی جائیگی اس سے بہتر ہے کہ وہ خود مستعفی ہو کر عوام کی جان چھوڑ دیں ہم ائیندہ ملک میں صاف و شفاف الیکشن کے زریعے عوام کے حقیقی مینڈیٹ سے دوبارہ حکومت بنا ئینگے اگر کسی تیسری قوت نے دوبارہ انجینئرڈ الیکشن کرانے کی کوشش کی تو ملک تباہی کا شکار ہو جائیگا ہم الیکشن میں پی ڈی ایم سے انتخابی اتحاد کو بڑی اہمیت دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں