باران رحمت کے دوران بیت اللہ میں طواف کے ایمان پرور مناظر
مکہ مکرمہ:مکہ معظمہ میں باران رحمت کے باعث نہ صرف موسم خوش گوار ہو گیا بلکہ بیت اللہ کی زیارت کے لیے آئے معتمرین بھی اس موسم سے سرشار ہو گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق بارانِ رحمت کے دوران بھی بیت اللہ میں زائرین اور معتمرین کی آمد اور طواف کعبہ کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش میں طواف کعبہ اور مسجد حرام میں عبادت کے روح پرور مناظر سامنے آئے۔بیت اللہ کا طواف کرتے اور مسجد حرام میں عبادت کے دوران نمازیوں اور معتمرین نے اللہ سے باران رحمت کے نزول اور وباؤں سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
Load/Hide Comments


